غزہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیمپ میں موجود معصوم بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں لیکن کھیل کے دوران وہ گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی نقل کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ کھیل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بچے جنگ اور تشدد کے باعث ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر ہو چکے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے اس پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ ویڈیو نہ صرف بچوں کی معصومیت کے ساتھ ہونے والے خوفناک اثرات کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے ایک لمحہ فکر بھی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کی ذہنی صحت پر فوری توجہ دی جائے۔