متحدہ عرب امارات میں ایرانی شہریوں کیلیے داخلہ اور ٹرانزٹ قوانین سخت

image

متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کے لیے اپنے سفری قوانین مزید سخت کرتے ہوئے انہیں ملک میں داخلے اور عبوری سفر (ٹرانزٹ) کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اماراتی حکام نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں اس پالیسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی شہریوں کو نہ صرف یو اے ای میں داخلے سے روکا جا رہا ہے بلکہ انہیں ٹرانزٹ مسافروں کے طور پر بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو خلیجی ریاست کے ایئرپورٹس کے ذریعے سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تاحال اماراتی حکومت کی جانب سے اس اقدام کی باضابطہ وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی خدشات اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالات مسلسل غیر یقینی کا شکار ہیں اور کئی ممالک اپنی امیگریشن اور سفری پالیسیوں پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US