عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے نیچے گر گئیں

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔

برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر سے گر کر 99 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 104 ڈالر سے کم ہوکر 97 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا تھا، جو 1980ء کی دہائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ تھا۔

اس کمی سے عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US