امریکی صدر کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان

image

امریکی صدر نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کو ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے اور اس دوران امریکی افواج نے فیصلہ کن کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد اہم رہنما بھی مارے جا چکے ہیں اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق جنگ کا مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اسٹریٹجک مقاصد تقریباً حاصل کر لیے گئے ہیں تاہم مکمل کامیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا اور سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران جنگ کے دوران 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے لگاتا رہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق کہا کہ امریکا کو اس راستے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود تیل و گیس کا سب سے بڑا پیدا کنندہ بن چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US