ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک خفیہ میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 37 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی نیوی نے حملہ خفیہ میٹنگ کی جگہ پر کیا جبکہ صبح سے اب تک پانچ بڑے آپریشن بھی کیے گئے جن میں امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید برآں ایران نے شمالی بحرِ ہند میں ایک ڈرون حملے کے ذریعے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔