زمینی کارروائی کرنے والا ایک بھی دشمن زندہ واپس نہیں جانا چاہیے، ایرانی کمانڈر ان چیف

image

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو دشمن کی نقل و حرکت انتہائی درستگی کے ساتھ مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

انہوں نے فوجی کمانڈروں پر زور دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر ہر لمحہ نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور موثر جواب دیا جا سکے۔

ایرانی عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن کی جانب سے زمینی کارروائی کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور دشمن کا کوئی بھی اہلکار زندہ واپس نہیں جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US