چین میں ایک 55 سالہ امیر کاروباری خاتون نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کر لی اور اسے کروڑوں یوآن مالیت کے قیمتی تحائف بھی دے دیےجس کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نامی خاتون کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں کاروبار شروع کر کے ایک کامیاب کاروباری سلطنت کھڑی کر لی۔
رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے حال ہی میں ایک 25 سالہ نوجوان سے شادی کی جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کر چکا ہے۔ دونوں کی ملاقات 2025 کے دوران ہوئی تھی اور اسی سال مارچ میں شادی انجام پائی۔
خاتون کی جانب سے نوجوان کو مہنگے تحائف، جن میں مرسیڈیز گاڑیاں بھی شامل ہیں، پہلے ہی دی جاتی رہی تھیں۔ شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو 5 کروڑ یوآن (دو ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے جن میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جبکہ یہ غیر معمولی شادی عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے۔