ایران نے ایک اور امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی طیارے کو جزیرہ قشم کے جنوبی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد متعلقہ علاقے کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امریکی لڑاکا طیارے محفوظ ہیں اور کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی اطلاعات درست نہیں۔
خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا کے متضاد بیانات کے بعد صورتحال مزید حساس ہوگئی ہے، تاہم آزاد ذرائع سے ایرانی دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔