ایران نے امریکا کے 3 طیارے مار گرائے، ویڈیو جاری

image

ایرانی فوج نے وسطی ایران میں امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرایا ہے جبکہ ایک امریکی پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق جنوبی ایران میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا اے-10 لڑاکا طیارہ بھی تباہ کیا گیا تاہم برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ ایران نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے ایک امریکی ایف-15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد ریسکیو کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملہ کیا گیا جس میں عملہ زخمی ہوا۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بننے کے بعد تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے جبکہ مغربی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر محفوظ لینڈ کرنے میں کامیاب رہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود اور آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی طیاروں کو مسلسل نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران نے دو ایف-35 اور ایک اے-10 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ طیاروں میں ایف-15E اسٹرائیک ایگل اور اے-10 شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایف-15 طیارے میں سوار دو افراد میں سے ایک کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران بھی کارروائیاں جاری رہیں، تاہم ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں میں موجود تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر انعام کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار 100 ڈالرانعام کا اعلان کیا ہے۔امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کو یہ انعام دیاجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US