ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا سخت جواب دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں اضافہ کیا گیا تو پورا خطہ امریکا کیلیے جہنم بن جائے گا۔
ترجمان پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں ان کی کمزوری، بے چینی اور غیرمستحکم سوچ کی عکاس ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے وارننگ دی کہ کسی بھی حملے کا جواب امریکی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا اور ایران کو شکست دینے کا خواب دشمن کیلیے دلدل ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی روایتی یا غیرروایتی دونوں نوعیت کی ہوسکتی ہے اور عوامی حقوق کے دفاع کیلیے ایران ایک لمحے کیلیے بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔