ایران کے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔
زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ امریکا میں حراست میں لیے گئے افراد کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بے بس ہو چکا ہے اور ایران کی بڑی شخصیت کے خلاف جھوٹ بول رہا ہے۔
زینب نے واضح کیا کہ امریکا آج بھی قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
ان کے بقول، امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بیان محض پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں اور امریکا ایرانی قوم کے سامنے ناکام رہا ہے۔