امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھتیجا کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے قتل

image

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آلٹن کے علاقے میں پیش آیا جہاں کرسلر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے کار جیکنگ کی کوشش کے دوران نوجوان کو گولی ماری اور فرار ہو گئے۔

پاسانڈا پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتول عماد صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جہاں کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکا میں قید ہیں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ پیش آنے والے اس المناک واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US