صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 شہری شہید ہوگئے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر کریات شمونا پر راکٹ اور میزائل داغ کر جوابی کارروائی کی۔ جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔
اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور دونوں جانب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔