پابندیوں میں نرمی کا اعلان, ایران کا انسانی امداد کے لیے بڑا فیصلہ

image

ایران نے انسانی بنیادوں پر ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق اب بنیادی ضروریات کی اشیاء اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو خصوصی اجازت نامے (لائسنس) جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان لے جانے والے جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں تک رسائی دی جائے گی تاکہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔ مزید یہ کہ بحری راستوں میں بھی جہازوں کی آمدورفت کی اجازت ہوگی، جس سے انسانی امداد کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رہ سکے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ماہرین اس فیصلے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جس سے خطے میں انسانی امداد کے عمل کو مزید آسان بنانے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US