امریکا تباہ طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی دعویٰ

image

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے اُس پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو دو روز قبل تباہ کیے گئے امریکی طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ پائلٹ ایران کے علاقے کوہگیلویہ میں اترا تھا، جہاں اب امریکا کی جانب سے بار بار فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی طیارہ دو روز قبل ایرانی فوج نے مار گرایا تھا، تاہم پائلٹ طیارہ تباہ ہونے سے قبل باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے آج اسی علاقے میں کئی مرتبہ بمباری کی جہاں مبینہ طور پر امریکی پائلٹ موجود ہے۔

ایرانی حکام نے اس بمباری کو اپنے ہی اہلکار کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US