امریکی صدر نے تہران پر بمباری کی ویڈیو شیئر کر دی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید بمباری سے متعلق ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر شیئر کر دی۔

صدر ٹرمپ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، جو ان کے بقول "انتہائی خراب انداز میں قیادت کر رہے تھے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فوجی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں نئی بحث نے جنم لے لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US