عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجوہات خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جغرافیائی سیاسی خدشات قرار دیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں، آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے منفی اثرات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 111 ڈالر 43 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے بعد 114 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔