خاندان کو کھو کر 30 سال سے سائیکل پر سفر، 90 سالہ بزرگ کے حوصلے کی کہانی

image

وسطی چین کے صوبے ہینان کے رہائشی زینگ زونگائی جو اپنے پورے خاندان سے محروم ہو چکے ہیں اور تقریباً تین دہائیوں سے اپنی پرانی سائیکل پر چین کے مختلف خطوں کا سفر کر رہے ہیں۔

زینگ کی زندگی کا المیہ 1990 کی دہائی میں شروع ہوا جب ان کے بیٹے، بہو اور 8 سالہ پوتا ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ان کی اہلیہ ایک سال تک زندہ رہیں اور غم کی شدت سے انتقال کر گئیں۔ دو برسوں کے اندر مکمل طور پر اپنے خاندان سے محروم ہونے کے بعد زینگ نے زندگی کے لیے ایک منفرد راستہ چنا سائیکل پر سفر۔

زینگ کے مطابق وہ اپنے آبائی قصبے سے اس لیے دور ہیں تاکہ پرانے زخم تازہ نہ ہوں اور انہوں نے زندگی میں متحرک رہنے کو ترجیح دی وہ کہتے ہیں کہ میں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ دیا اور اپنی پوری زندگی سفر کرتے ہوئے گزارنا چاہتا ہوں قدرت کی خوبصورتی دیکھنا چاہتا ہوں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زینگ کی یادداشت بھی عمر کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے مگر اب بھی بغیر کسی نقشے کے سڑکوں پر سفر کر رہے ہیں۔ وہ اجنبی افراد کی مدد سے کھانا، رہنمائی اور کپڑے حاصل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بھیک مانگنا نہیں بلکہ ایک زندگی ہے جو انہوں نے خود چنی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US