معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو مکمل تباہ کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع ہفتوں کے بجائے دنوں میں حل ہونا چاہیے، بصورت دیگر ایران کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی نیوز نیٹ ورک اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کا بہت کم حصہ باقی چھوڑ کر اسے مکمل تباہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی زمینی فوج کا بھیجا جانا ضروری نہیں تاہم یہ آپشن خارج از امکان بھی نہیں ہے اور حتمی معاہدہ کل ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔

قبل ازیں اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے یہ آبی تجارتی گزرگاہ نہ کھولی تو شہری تنصیبات، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا جس سے ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کی زندگی جہنم بنا دی جائے گی اور منگل کا دن ایران کے لیے پاور پلانٹ اور برج ڈے ثابت ہوگا۔

یہ بیانات ایران کو دی گئی 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے سے قبل سامنے آئے ہیں۔ فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو وہ سب کچھ تباہ کرنے اور وہاں کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے کچھ عہدے داروں سے بات چیت جاری ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیر کو کوئی معاہدہ طے پا جائے، جس کے لیے ایران کے موجودہ مذاکرات کاروں کو محدود عام معافی بھی دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US