موٹرسائیکل مالکان کے لیے امدادی پیکیج اور رجسٹریشن سے متعلق ضوابط کا اعلان

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم پریس کانفرنس میں موٹر سائیکل مالکان کے لیے نئے امدادی پیکیج اور رجسٹریشن سے متعلق ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، تاہم اس سہولت کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کا مالک کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جن شہریوں نے کسی اور سے موٹر سائیکل خریدی ہے، وہ اسے فوری طور پر اپنے نام پر ٹرانسفر کروائیں۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے حکومت نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس، جو پہلے 500 روپے تھی، اسے مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

سہولت کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں ایکسائز دفاتر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے اور یہ دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کام جاری رکھیں گے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کے دوران تقریباً 1500 موٹر سائیکلوں کی ملکیت منتقل کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US