جنگ بندی تجاویز پر ایران نے باضابطہ ردعمل تیار کرلیا

image

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا باضابطہ ردعمل تیار کرلیا ہے اور مقررہ وقت پر اس کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق ایران نے اپنے مطالبات قومی مفادات کی بنیاد پر ثالثی چینلز کے ذریعے متعلقہ فریقین تک پہنچا دیے ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنے جائز مطالبات کے اظہار میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا، اور یہ مطالبات کسی بھی قسم کی کمزوری یا سمجھوتے کی علامت نہیں ہیں۔

ایران کا مؤقف ہے کہ یہ مذاکرات دھمکیوں یا جنگی جرائم کے الزامات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US