سندھ میں مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات کے حوالے سے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان تاحال اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئی ہیں، جس کے باعث کسی حتمی فیصلے تک پہنچنا ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متفقہ فیصلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ مارکیٹوں کی بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تاجروں کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا تاکہ کاروباری طبقے کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا اور حکومت مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے تاکہ عوام اور تاجروں دونوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔