ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر تعزیتی تقاریب کا اعلان

image

ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کو 40 دن مکمل ہونے پر 8 اپریل سے ملک بھر میں دعائیہ تقاریب اور مجالس کا سلسلہ شروع ہوگا۔ مساجد اور مقدس مقامات پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی جبکہ مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحے پر روشنی ڈالیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے جائے شہادت تک مارچ کریں گے جو صبح 9 بجے اسی وقت شروع کیا جائے گا جب آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

جمعہ کے روز صبح 10 بجے چہلم کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جبکہ اس دن بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو 28 فروری کو تہران میں ان کے دفتر پر بم حملے میں شہید کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US