ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک ٹیلی گرام چینل نے حال ہی میں ایک گلابی رنگ کے میزائل کی تصویر جاری کی ہے جس پر فارسی زبان میں لکھا گیا ہے انقلابی ننھی بچی کی درخواست کے جواب میں۔
یہ تصویر اسرائیل پر ایرانی حملوں کی نئی لہر کے تناظر میں سامنے آئی ہے اور ایرانی میڈیا کے مطابق اس کا مقصد وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا جواب دینا ہے جس میں ایک چھوٹی بچی اسرائیل کی طرف گلابی میزائل داغنے کی فرمائش کرتی دکھائی گئی تھی۔
اس تصویر کو سپاہ سائبری نامی چینل پر شیئر کیا گیا، جو عموماً پاسدارانِ انقلاب کے نظریات اور سائبر پیغامات کی تشہیر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بعد ممبئی میں واقع ایرانی قونصل خانے نے بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ننھی کلی نے ایک خواہش ظاہر کی اور انہیں بھرپور جواب دیا گیا! تل ابیب پر گلابی میزائل داغنے کی فرمائش کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے اپنا پیغام فولادی زبان میں جاری کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل کو گلابی رنگ دینا اور اس پر بچے کی خواہش کا حوالہ دینا عسکری پیغام رسانی کو جذباتی اور عوامی رنگ دینے کی ایک حکمت عملی ہے۔ے۔
ابھی تک اس بات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ تصویر کب لی گئی میزائل واقعی استعمال کے قابل تھا یا اسے کسی حالیہ حملے میں براہِ راست استعمال کیا گیا۔ تاہم یہ تصویر سوشل میڈیا پر بحث اور دلچسپی کا محور بنی ہوئی ہے۔