سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع

image

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے، جبکہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔

اس سے قبل روس اور چین کی مخالفت کے باعث بحرین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر ووٹنگ روک دی گئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے مسودۂ قرارداد میں آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے طاقت کے استعمال کا ذکر شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے مسودے میں اس کے بجائے سمندری گزرگاہ میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قرارداد پر رکن ممالک کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ ووٹنگ کے نتائج خطے کی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US