امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ کانگریس رکن یاسمین انصاری نے مواخذے کا آرٹیکل پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور پیٹ ہیگسیتھ ایران میں جنگی جرائم کی دھمکیاں دیتے ہیں، جنگ کا اختیار کانگریس کے پاس ہے اور کسی کے پاس نہیں۔
سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ پلوں کو دھماکوں سے اڑانا واضح جنگی جرم ہے۔
سینیٹر مارک کیلی نے کہا کہ عوامی تنصیبات کو نشانہ بنانا مضبوطی کی علامت نہیں، امریکی فوج کی پہچان پروفیشنلزم ہوا کرتی تھی۔