امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ عالمی معیشت کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے پہلے ایران مذاکرات کے لیے بہت جلدی میں تھا، لیکن اب مذاکرات میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ایران کے کسی بھی اقدام سے عالمی معیشت کو متاثر نہیں ہونے دے گا اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔