امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایرانی شہریوں کا حوصلہ برقرار ہے، کیونکہ تہران کی شریف یونیورسٹی میں بمباری کے بعد بھی تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔
گزشتہ روز شدید بمباری کے نتیجے میں یونیورسٹی کو شدید نقصان پہنچا، لیکن اس کے باوجود طلبہ اور اساتذہ نے ہمت نہیں ہاری۔
میتھس کے ایک پروفیسر نے تباہ شدہ کلاس روم سے آن لائن لیکچر دے کر طلبہ کی تعلیم جاری رکھی، جو ایرانی عوام کے عزم اور استقامت کی علامت بن گیا ہے۔
یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ تعلیمی جذبہ اور قومی حوصلہ کسی بھی حملے سے کم نہیں کیا جاسکتا۔