سلامتی کونسل میں آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کردی

image

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہُرمز کھلوانے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے۔

رپورٹس کے مطابق روس اور چین نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ویٹو کا اختیار استعمال کیا، جبکہ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو آبنائے ہُرمز میں بحری آمدورفت بحال کرانے کے لیے ضروری اقدامات کی اجازت مل جاتی۔

آبنائے ہُرمز عالمی تجارت، خصوصاً تیل اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، اس لیے قرارداد کی ناکامی کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US