پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے عالمی سطح پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جہاں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلانات کے بعد عالمی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔
جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 19 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جسے ماہرین خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی سے جوڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے جسے ایرانی سپریم قیادت کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے۔