ایران سے جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں، اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار

image

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی میں لبنان کو شامل نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم یہ فیصلہ چند اہم شرائط سے مشروط ہے۔

بیان کے مطابق ایران کو فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنا ہوگا اور امریکا، اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملے روکنا ہوں گے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی صرف ایران تک محدود ہے جبکہ لبنان اس معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبنان کے محاذ پر کشیدگی بدستور برقرار رہ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US