امریکا اور ایران کے جنگ بندی معاہدے پر عالمی برادری کا خیرمقدم

image

امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کے معاہدے پر عالمی برادری نے خوشی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے دشمنی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ عالمی قوانین کا احترام اور جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

ملائیشیا نے بھی امریکا اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ مصری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ دو ہفتے کی جنگ بندی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کا ایک اور موقع فراہم کرے گی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور جاپان نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US