شہد کی مکھیوں کا طیارے کے انجن پر قبضہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار

image

امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے طیارے کی روانگی میں رکاوٹ ڈال دی۔ <1p>

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز روانگی کی تیاری میں تھی اور اچانک مکھیوں کا غول طیارے کے انجن کے قریب جمع ہو گیا جس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ <1p>

رپورٹس کے مطابق مکھیوں کا جھنڈ طیارے کے ٹربائن کے قریب جا بیٹھا جس سے ایئرپورٹ عملے کو خدشہ پیدا ہوا کہ پرواز شروع کرنے سے نہ صرف مکھیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ انجن کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر مکھیوں کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ <1p>

طیارے میں موجود ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرینِ شہد کی مکھیوں اور ایئر لائن کا عملہ مل کر احتیاط سے مکھیوں کو انجن کے قریب سے ہٹا رہے ہیں۔ ماہرین نے مکھیوں کو نقصان پہنچائے بغیر انہیں ایک مخصوص ڈبے میں جمع کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ <1p>

ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ اقدام حفاظتی اصولوں کے تحت کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ مکھیوں کو ہٹانے کے عمل کے دوران مسافروں کو طیارے میں ہی انتظار کرنا پڑا جبکہ گراؤنڈ اسٹاف نے صورتحال کو قابو میں رکھا۔ <1p>

مکھیوں کی منتقلی مکمل ہونے کے بعد طیارے کا دوبارہ معائنہ کیا گیا اور تمام حفاظتی کلیئرنس ملنے پر پرواز کو روانگی کی اجازت دے دی گئی۔ اس غیر معمولی واقعے کے باعث فلائٹ تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔ <1p>

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US