شوہر کو گردہ دینے یا 30 لاکھ لانے کا مطالبہ! خاتون نے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

image

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس پر شوہر کو گردہ عطیہ کرنے یا 30 لاکھ روپے لانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ <1p>

واقعے کے بعد پولیس نے جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مبینہ دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ <1p>

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کی شادی 22 جون 2023 کو لکھنؤ کے رہائشی شخص سے ہوئی تھی۔ خاتون کے مطابق شادی کے وقت اس کے اہل خانہ نے زیورات، نقد رقم اور ایک گاڑی سمیت مختلف تحائف دیے تاہم شادی کے بعد سسرال میں اسے غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ <1p>

خاتون کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل شوہر کی صحت کے بارے میں اہم معلومات چھپائی گئیں۔ بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر روزانہ متعدد ادویات استعمال کرتا ہے اور گھر والوں نے اسے صرف ہائی بلڈ پریشر کا مریض بتایا تھا۔ شکایت کے مطابق بعد میں سامنے آیا کہ شوہر کے گردوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ ڈائیلاسز پر ہے۔ <1p>

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ جب اس نے میڈیکل ریکارڈ کے بارے میں سوال اٹھایا تو سسرال والوں نے اس کے سامنے دو آپشن رکھے۔ ایک یہ کہ وہ اپنے میکے سے 30 لاکھ روپے کا بندوبست کرے یا پھر شوہر کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرے۔ خاتون کے مطابق اس مطالبے کے ساتھ ذہنی دباؤ اور ہراسانی بھی جاری رہی۔ <1p>

شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ خاتون کو بعد میں شوہر کے پرانے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی ملی جس میں گردوں کی خرابی اور علاج سے متعلق تفصیلات درج تھیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو شادی سے قبل جان بوجھ کر چھپایا گیا۔ <1p>

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ فریقین کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے اور حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ <1p>

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US