اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ میں فوجیوں کے ہمراہ داخلے پر مسلم ممالک کی مذمت

image

پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کے داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اتمار بن گویر نے فوجیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر اس کے صحن کا دورہ کیا جسے پاکستانی دفتر خارجہ نے مذہبی اور تاریخی حرمت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

اس واقعے پر ترکی، قطر اور اردن نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US