امریکا-ایران جنگ بندی: امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کے کردار کو سراہ دیا

image

امریکی تجزیہ کار اور اٹلانٹک کونسل کے سینئر فیلو برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگیلمین نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔

مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں اپنی سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے اور اس عمل کے ذریعے اپنے ناقدین کو غلط ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ناقدین کا خیال تھا کہ پاکستان اتنے نازک اور حساس معاملے کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، تاہم پاکستان نے اپنی موثر سفارت کاری کے ذریعے یہ تاثر زائل کردیا۔

مائیکل کوگلمین کے مطابق پاکستان نے ایران میں ممکنہ بڑے پیمانے کی تباہی کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر اس جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا تو یہ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ جنوبی ایشیا کے لیے بھی ایک اہم سفارتی موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ پاکستان کے لیے یہ پیش رفت عالمی سطح پر اس کے سفارتی وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US