جنگ بندی: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

image

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی اور اسٹریٹجک دونوں محاذوں پر ناکام رہے ہیں۔

لاپڈ نے مزید کہا کہ ”ہمارے فیصلے ہورہے ہیں اور اسرائیل مذاکرات کا حصہ ہی نہیں۔ ہماری پوری تاریخ میں ایسا سیاسی سانحہ کبھی پیش نہیں آیا۔ نیتن یاہو اپنے مقرر کردہ ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکے، اور اسرائیل کو اس نقصان کی تلافی کرنے میں برسوں لگیں گے۔“

یہ بیان اسرائیلی سیاست میں موجودہ بحران اور حکومتی ناکامیوں پر ایک واضح اشارہ ہے، جس سے نیتن یاہو کی قیادت پر سوالات بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان کی ثالثی سے جنگ بندی، بھارت میں صف ماتم، مودی کا منہ پھر کالا

دوسری جانب پاکستان کی کامیاب ثالثی سے ایران امریکا جنگ بندی ہونے پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ بھارتی اپنے وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے۔

امن کے لیے پاکستان کے کامیاب کردار اور دنیا بھر میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ستائش پر بھارتی سیخ پا ہوگئے جبکہ تجزیہ کار مودی پر بھڑاس نکال رہے ہیں۔

کئی انڈین چینلز پر بھارتی مبصرین نے کہا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے اہم ثالثی کردار کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حیثیت مضبوط ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں نے مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل اڑی واقعہ کے بعد مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن آج عالمی سطح پر پاکستان کا کردار نمایاں جبکہ بھارت منظر نامے سے غائب ہے۔

ایک تجزیہ کار نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج سفارتی میدان میں پاکستان کا بول بالا ہے جبکہ اکھنڈ بھارت اور نریندر مودی کا نام و نشان تک نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US