ملک بھر میں بجلی مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

image

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی ہےجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بجلی کے بلوں میں ہوگا اور صارفین سے اضافہ شدہ رقم اسی ماہ وصول کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US