اسرائیلی حکام نے 40 دن کے بعد مسجد الاقصیٰ کو دوبارہ کھول دیا جس کے بعد صبح سویرے نمازیوں کو عبادت کے لیے داخلے کی اجازت دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد کا رخ کیا اور نماز ادا کی جبکہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے دیگر مقدس مقامات کو بھی آج صبح کھولنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے بعد اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا جس کے بعد عبادت گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔