سرنگوں کا خدشہ، آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے متبادل راستے جاری

image

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے بچاؤ کے لیے بحری جہازوں کی رہنمائی کے لیے ایک تفصیلی نقشہ جاری کیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے نقشے میں متبادل بحری راستوں کی نشان دہی کی ہے تاکہ گزرنے والے جہاز بارودی سرنگوں سے محفوظ رہ سکیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق نقشے میں ہر ممکن متبادل راستے واضح کر دیے گئے ہیں تاکہ جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی بحری فوج نے کہا کہ جہاز آبنائے ہرمز عبور کرتے وقت ان سے رابطے میں رہیں بحیرہ عمان سے داخل ہو کر لاراک جزیرے کے شمال کی طرف جائیں، پھر خلیج کی طرف روانہ ہوں، اور واپسی کے لیے خلیج سے جزیرہ لاراک کے جنوب سے بحیرہ عمان کی جانب روانہ ہوں۔

ادھر تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں اب بھی جہازوں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے اور ایرانی افواج کی اجازت کے بغیر اس بحری گذرگاہ سے آمد و رفت ممکن نہیں ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US