ٹرمپ ایران جنگ میں غیر حامی نیٹو ممالک کو سزا دینے پر غور کررہے ہیں، امریکی جریدہ

image

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ان نیٹو ممالک کو سزا دینے پر غور کر رہے ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جو اس ممکنہ جنگ میں غیر معاون رہے، وہاں سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے گا اور ان اہلکاروں کو ان ممالک میں منتقل کیا جائے گا جو امریکی موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت اسپین اور جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈے بند کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US