اسرائیل کا غزہ میں ڈرون حملہ، الجزیرہ کا صحافی شہید

image

اسرائیلی فوج نے غزہ پر ڈرون حملے میں عرب ٹی وی چینل 'الجزیرہ' کے صحافی محمد وشاہ کو شہید کردیا ہے۔

یہ حملہ محمد وشاہ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور سچ کی آواز دبانے کی منظم پالیسی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 262 تک پہنچ چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US