موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلیے شناختی کارڈ اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ موبائل فون سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کو اپڈیٹ رکھیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروسز کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے صارفین کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ صارفین جن کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا جن کی سم کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ان کی موبائل سروس کسی بھی وقت معطل یا بلاک کی جا سکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین فوری طور پر اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں اور اپنی سموں کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کروا کر کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچیں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف سروسز کی بہتری بلکہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کیے جا رہے ہیں، لہٰذا شہری اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US