مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان نے وہ کام کیا جو دیگر ممالک نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس معاملے میں کمزوری بنے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بنیادی طور پر اسرائیل کو مطلوب تھی اور اگر بھارت اسرائیل کے قریب نہ ہوتا تو ممکن تھا کہ وہ بھی ایسا کردار ادا کرتا جیسا پاکستان نے کیا۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا کہ کشیدگی کم ہوئی چاہے اس میں پاکستان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہو۔