پاکستان کو اے ڈی بی سے ایک ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان

image

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض حاصل کرے گا، جس کا مقصد ملک میں ماحولیاتی چیلنجز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔

دستاویزات کے مطابق قرض کے تحت تقریباً 280 ارب روپے کلائمیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس رقم سے سیلاب سے بچاؤ، زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور دیہی ترقی سے متعلق مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرے گا، جس کا مقصد متعلقہ شعبوں میں ادارہ جاتی صلاحیت اور منصوبہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری اس وقت ناکافی ہے، جبکہ ملک کو ہر سال 30 سے 60 ارب ڈالر کے مالی خلا کا سامنا رہتا ہے۔

قرض کی شرائط کے مطابق اس کی مدت 15 سال ہوگی، جبکہ اس میں 3 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہوگی۔ قرض کی واپسی کی اوسط مدت تقریباً 12 سال رکھی گئی ہے۔

دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ قرض پر شرح سود اے ڈی بی کے فلیکسیبل لون پروگرام کے تحت لاگو ہوگی، جبکہ غیر استعمال شدہ رقم پر 0.15 فیصد سالانہ چارج بھی عائد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US