فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر میکرون نے ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد دی اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے لبنان کے خلاف جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن کی بحالی اور آئندہ بھی باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔