ایران پر حملوں کے بعد پاکستان کو واضح پالیسی اپنانا ہوگی، احمد رضا قصوری

image

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین احمد رضا قصوری نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سنگین صورتحال اور ایران پر حملوں کے بعد پاکستان کو فوری طور پر واضح پالیسی اپنانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام متحد ہیں، تاہم حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔

احمد رضا قصوری نے سیاستدانوں کو قومی مفاد کو ترجیح دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کی وجہ سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے، جبکہ پاکستان کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا چاہیے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مدعو کیے جانے کو بھی پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US