سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ہونے والے اس پہلے باضابطہ رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی کشیدگی میں کمی لانے اور استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ رابطہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔