بھارتی سیاستدان اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ششی تھرور نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کا ثالث کے طور پر کردار نئی دہلی کے لیے ایک مثبت اور سنجیدہ ردِعمل کا متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو امن کی ہر کوشش کی حمایت کرنی چاہیے چاہے ثالثی کوئی بھی کرے۔
ششی تھرور کے مطابق اگر پاکستان خطے میں امن کے قیام میں کامیاب ہوتا ہے تو بھارت کو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ ایٹمی خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے بھارتی پالیسی سازوں کو خبردار کیا کہ وہ اس پیش رفت پر منفی ردِعمل سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور خطے میں امن کے لیے تمام ممالک کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔