اسرائیلی وزیراعظم کے کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی

image

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی تاہم جنگ بندی کے بعد عدالتی کارروائیاں دوبارہ معمول پر آ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US